6 جنوری 2014 - 20:30
غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں کی جارحیت

غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے اپنی تسلط پسندانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے غرب اردن میں الخلیل کے علاقے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کردیا۔

ابنا: فلسطین میڈیا سیل کے مطابق صہیونی ریاست کے فوجیوں نے غرب اردن میں الخلیل شہر کے  "صفا" اور "بیت امر" کے علاقوں میں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ اور آنسو گیس کے گولے داغے اس دوران کئی فلسطینی مسلمان بیہوش ہوگئے۔ دوسری جانب الخلیل شہر کے جنوب میں صہیونی آبادکاروں نے "اسماعیل عدرہ" نامی فلسطینی کو گھیر کر اس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں یہ فلسطینی مسلمان شدید زخمی ہوگیا۔ یاد رہے کہ غاصب صہیونی ریاست کے فوجی، فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے خفیہ اداروں کی مدد سے ہر روز غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے سرگرم فلسطینیوں کو گرفتار کرلیتے ہیں۔

.......

/169